نیتن یاہو

بحران شدید، نیتن یاھو کے عدالتی اصلاحات قانون سے پیچھے ہٹنے کا امکان

تل ابیب (عکس آن لائن )اسرائیل میں حکومت کی جانب سے مجوزہ عدالتی اصلاحات کے قانون کے معاملہ پر بحران شدت اختیار کرگیا۔ عدالتی اصلاحات کے خلاف جنوری سے مظاہرے جاری ہیں۔ مجوزہ قانون کو مسترد کرنے پر وزیر دفاع مسٹر گیلنٹ کو برطرف کردیا گیا، جس کے جواب میں مظاہروں کی انتظامیہ نے تل ابیب میں بڑے مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

حالیہ پیش رفت میں عرب ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ نیتن یاھو ایک تقریر کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ اپنے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل کرنے کا اعلان کردیں گے تاکہ اس کے متعلق جامع بات چیت کی جا سکے۔ تاہم اس دوران وہ عدالتی اصلاحات منصوبے کے مخالفت کرنے والے وزیر دفاع مسٹر گیلنٹ کی بحالی کا اعلان نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں