بجٹ کی منظوری

بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی(عکس آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجٹ کی منظوری کو ناکام بنائیں گے،ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت عوام دوست بجٹ نہیں بنا سکتی اور ہم پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی پارلیمان سے منظوری کو ناکام بنائیں گے،

پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے ہم جدوجہد کریں گے، ہر بجٹ سے پہلے عمران خان اعلان کرتے ہیں کہ یہ سال ترقی کا ہو گا،بلاول بھٹو نے کہا کہ عام آدمی کی جیبوں سے پیسہ نکال کر خزانہ بھرنے کا دعوی کارنامہ نہیں ہے اور ناقابل برداشت ٹیکسز سے خزانہ بھرنے کا دعوی معاشی ترقی نہیں کہلاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں