شیخ رشید

بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیداکرنے کاایجنڈا ہے ‘ شیخ رشید

لاہور( عکس آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 14کھرب کے بجٹ میں7کھرب کا خسارہ کہاں سے پورا ہوگا،جب کارخانے نہیں چلیں گے تو محصولات کہاں سے وصول ہوں گے ،غریب کے پنکھے پربھی2000ٹیکس لگ گیاہے ،10 کروڑآدمی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں،

شفاف الیکشن ہوں گے تو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ایکسپورٹ بڑھے گی۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ آنے والی حکومت کیلئے مشکلات پیداکرنے کاایجنڈا ہے ،نئی حکومت کے لئے معاشی گڑھاکھودکرجانے کا پروگرام ہے ،شہبازشریف نے ناکامی کااعتراف توکیالیکن آنے والی حکومت کے لئے بارودی سرنگیں بچھادیں ،شہبازشریف نے ایک گھنٹہ آئی ایم ایف ہیڈسے بات کی اورنتیجہ صفرنکلا ،سعودیہ اورمتحدہ عرب امارات کی امداد بھی خلا ء میں لٹک رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹاگھی چینی بجلی گیس زرداری ،شریف اورفضل الرحمان خاندان کامسئلہ نہیں یہ غریب کامسئلہ ہے ،یہ الیکشن میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ،جو جال کسی کیلئے بنا تھااس میں خودپھنس گئے ،نااہل کواہل بنانابعدکی بات ہے پہلے مجرم بھگوڑے کو پاکستان لائیں ،انہیں اندازہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہونے جارہا ہے۔قبرایک اوربندے تین ہیں ،لوٹنے اورپھوٹنے والے سیاسی کفن پہنے کیلئے تیاررہیں،پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کاشکارہے ،(ن) اورپیپلز پارٹی آمنے سامنے آنے والی ہیں ، ڈان لیکس میموگیٹ پانامہ پیپر ان کے حقیقی اثاثے ہیں ،چہرے اورپارٹیاں بدلنے والوں نے عدت کے دن بھی پورے نہیں کئے ،اگرالیکشن میں کسی نے جھرلوپھیراتوعوام مرلو پھر دیں گے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں