مشینری

بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 30.8 فیصد کمی

اسلام آباد (عکس آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات میں 30.8 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2020ء میں بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 11.5 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ دسمبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 15.9 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 4.4 ارب روپے یعنی 30.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں