باکسر محمد وسیم

باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ میں 28 مارچ کو سابق یورپین چمپئن ریان فراگ سے مقابلہ کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم اپنی اگلی فائٹ میں 28 مارچ کو سابق یورپین چمپئن ریان فراگ سے مقابلہ کریں گے۔باکسر محمد وسیم کیریئر کے 11 میں سے 10 مقابلوں میں فاتح رہے ہیں ،

وہ اپنے حریف باکسروں کو7 بار ناک آؤٹ کر چکے ہیں۔محمد وسیم نے اپنی آخری فائٹ میں میکسیکن حریف گنیگن لوپیز کو شکست دی تھی۔دوسری جانب ریان فراگ 24 فائٹس میں سے 20 میں کامیاب رہے ہیں، وہ 5 مرتبہ حریف باکسروں کو ناک آؤٹ کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں