باکسر عامر خان

باکسر عامر خان کا پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ

مانچسٹر(عکس آن لائن)ورلڈ چیمپئین پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی پاکستان کی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔میڈیاسے گفتگو میں انکا کہنا تھا کہ اپنی فائٹس مزید ایک سال جاری رکھوں گا جس کے بعد سیاست میں جانے کا ارادہ ہے۔

عامر خان نے کہا کہ ان کا وزیراعظم بننے کا ارادہ نہیں، صرف کھیل اور کھیلوں کی وزارت کی خواہش ہے۔چیمپئن باکسر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کھیلوں کے لئے کچھ نہ کرسکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو پہچان کھیل نے دی لیکن وہ کھیلوں پر توجہ نہ دے سکے۔خیال رہے کہ پاکستان کی سیاست میں کسی کھلاڑی کا آنا کوئی نہیں بات نہیں۔ کرکٹ کے عظیم کپتان عمران خان نے 90 کی دہائی میں پاکستان تحریک انصاف نامی تنظیم کا اعلان کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں