پرویز خٹک

بانی پی ٹی آئی جنرل فیض کو سپورٹ اور انکی مدد کرتے تھے،پرویز خٹک

پشاور(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد کرتے تھے۔

نجی ٹی و ی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کرا سکتے، کچھ سننا بھی پڑتا ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ فیصلے یک طرفہ نہیں ہوتے، خان صاحب اپنی مرضی کراتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین نے کہا کہ سابق وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں