سابق کپتان اسٹیو اسمتھ

بال ٹیمپرنگ سکینڈل،اسٹیو اسمتھ پر2 برس کیلئے کپتان بننے کی پابندی بھی ختم

سڈنی(عکس آن لائن) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ ایک بار پھر سے کپتان بننے کے اہل ہو گئے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ پر بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے 2 برس کے لیے کپتان بننے کی پابندی ختم ہو گئی ہے جس کے بعد وہ دوبارہ کپتان بننے کے اہل ہو گئے ہیں۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں میرا فوکس فٹنس پر ہے، میں جسمانی اور دماغی طور پر خود کو مضبوط رکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ پر امید ہوں کہ ایک دن حالات نارمل ہوں گے اور کرکٹ شروع ہو گی۔

واضح رہے کہ بال ٹیمپرنگ کیس میں اسٹیو اسمتھ کو دو برس کے لیے کپتانی اور ایک برس تک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا گیا تھا۔سال 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کرنے پر کپتان اسمتھ سمیت ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کو سزائیں سنائی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں