ترشاوہ پھلوں

باغبانوں کو ترشاوہ پھلوں کے سوکھے تنوں، شاخوں کی کانٹ چھانٹ، پنیری کی منتقلی و پیوندکاری کے عمل کے آغاز کی ہدایت

فیصل آباد۔(عکس آ ن لائن):ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آبادنے سٹرس فروٹ کے باغبانوں کو سوکھے تنوں اور غیر ضروری شاخوں کی کانٹ چھانٹ، پنیری کی منتقلی، پیوندکاری کے عمل کے آغاز کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ رواں ماہ فروری کے دوران غیر ضروری شاخیں اور سوکھے تنے کاٹ دیں نیز پنیری کی منتقلی بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ ترشاوہ پھلوں کے باغبان مالٹے کی برداشت جاری رکھیں اور کینوکی برداشت کے بعدباغات میں ہل چلاتے ہوئے نئے پودے لگائیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان ناغے پر کریں، گرے ہوئے بیمار پھل زمین میں دبا دیں اور اگر جنوری میں فاسفورس اور پوٹاش کی کھادیں نہ ڈالی گئی ہوں تو نائٹروجنی کھاد کی پہلی قسط کیساتھ فاسفورس اور پوٹاش کی کھاد بھی ڈال دیں۔

انہوں نے کہاکہ کھادیں ڈالنے کے بعد گوڈی کرکے باغات کی آبپاشی کی جائے اور شاخ تراشی کے بعد پھول نکلنے سے پہلے بیماریوں و کیڑوں کے خلاف پھپھوندی کش و کیڑے مار زہروں کا سپرے بھی کریں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید مشاورت و رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں