باغبانوں

باغبانوں کوموسم سرما کے دوران آم، لیچی، پپیتا، کیلا، ترشاوہ پھلوں، کاغذی لیموں، لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)باغبانوں کوموسم سرما کے دوران آم، لیچی، پپیتا، کیلا، ترشاوہ پھلوں، کاغذی لیموں، لیمن کو کورے سے بچانے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ چونکہ کورا ان سدابہار پودوں اور ا س کے پھل کو بری طرح متاثر کرتاہے لہٰذا باغبان اس جانب خصوصی توجہ مرکوز کریں کیونکہ بعض اوقات پھلدار پودے کورے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو جاتے ہیں اوردھندمیں پودوں کی ٹہنیاں بھی خشک ہو جاتی ہیں جس سے باغبانوں کو شدید مالی نقصان کا سامناکرناپڑسکتاہے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ دسمبر اور جنوری کے دو مہینے زیادہ کوراپڑنے کے مہینے ہوتے ہیں جبکہ بعض اوقات فروری کے مہینوں میں بھی کورا پڑ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پھلدار پودوں کی کامیاب اور نفع بخش کاشت کا انحصار ان کی مناسب دیکھ بھال پر ہوتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ سخت سردی، سخت گرمی، ڑالہ باری اور آندھیوں سے باغات کے چھوٹے و بڑے پودے بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کورے کے دنوں میں جب رات کو پودوں پر کوراپڑتاہے تو شدید ٹھنڈک کی وجہ سے پودے کے پتوں اور پھل پر پانی جم جاتاہے جس کے بلحاظ حجم پھیلنے کے عمل سے پتوں کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور اس طرح پتے خشک ہو نا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پودوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتاہے اور پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کے حکام یا ماہرین زراعت کی خدمات بھی حاصل کرسکتے ہیں تاکہ حفاظتی و احتیاطی تدابیر سے پودوں کو کورے سے بچانا ممکن ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں