خراب پھل

باغات میں گرے ہوئے اور خراب پھل اکٹھے کرکے باغ سے باہر زمین میں گڑھاکھود کر دبا دیں

فیصل آباد (عکس آن لائن )ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے آم کے باغبانوں کو پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے باغات میں گرے ہوئے اور خراب پھل اکٹھے کرکے فوری باغ سے باہر زمین میں گڑھاکھود کر دبانے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ ا س ضمن میں کسی غفلت یاکوتاہی کامظاہرہ نہ کیاجائے کیونکہ اس طرح پھل کی مکھی کاحملہ بڑھنے کاخدشہ ہو سکتاہے جس سے پیداوار متاثر ہونے کابھی احتمال ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ باغبان باغات سے پھل کی نر مکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یو جینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں جبکہ مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرولائسیٹ کے محلول کو ہر دوسرے پودے پر ایک مربع میٹر کی جگہ پر سپر ے کیا اور یہ عمل ہر دس دن کے وقفہ سے دہرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ باغبان سفارش کے مطابق پٹ سن کی بوریوں کو شیرے میں بھگوکر اُن کے اُوپر تھوڑی مقدار میں ٹرائی کلورفان کا دُھوڑا کریں اور اُن کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی کا تدارک ہوسکے ۔

انہوں نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے میزبان پودوں مثلاً ترشاوہ پھلوں ، امرود، بیر، پپیتا، بینگن ، بیل والی سبزیوں اور جڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں