رمیز راجہ

باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم کس طرح اپنی کمال مہارت سے بولرز پر چال چلتے ہیں، وسیم اکرم اور رمیز راجہ کی ویڈیو وائرل

کراچی(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹرز رمیز راجہ اور وسیم اکرم نے فرضی انداز میں پرفارم کرکے بتایا ہے کہ باصلاحیت بیٹسمین فواد عالم کس طرح اپنی کمال مہارت سے بولرز پر چال چلتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ یوٹیوب پر وائرل ہوگئی جس میں رمیز راجہ اور وسیم اکرم فرضی وکٹ پر کھڑے ہوکر فواد عالم پر تبصرہ کررہے ہیں اور یہ بتانے کی کوشش کررہے ہیں وہ کس طرح کریز پر جم کر بلے بازوں کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ فواد عالم اسپن بال کا سامنا کرنے کے لیے خاص انداز میں گھومتے اور پھر دوبارہ لیگ آن پر آجاتے ہیں جبکہ فرنٹ فوٹ، مڈل اور لیگ اسٹمپ پر ہی رہتا ہے۔ اس دوران وہ گیند کو بڑے غور سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فاسٹ گیند کو کھیلنے کے دوران فواد کا بلا زیادہ ہوا میں رہتا ہے اور بھرپور انداز میں آف اسٹمپ پر چلے جاتے ہیں۔ اس طرح وہ زیادہ تر گیند کو لیگ آن پر کھیلتے ہیں۔رمیزراجہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی کمال انداز میں اسٹمپ بھی دکھاتا ہے اور ساتھ ہی پیروں کا استعمال بھی خوب جاتا ہے، وہ اس طرح کھیل کر تجربہ کار ہوگئے ہیں، فواد عالم کو توازن برقرار رکھنا خوب آتا ہے۔دریں اثنا وسیم اکرم نے کہا فواد عالم کی خاصیت یہ ہے کہ وہ گیند آنے سے پہلے اپنی پوزیشن تبدیل کرچکا ہوتا ہے، ایسے بلے بازوں کو بولرز گیند کراتے ہوئے بھی بار بار سوچتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں