جاوید آفریدی

بابر کی سنچری پر جاوید آفریدی نے تحفہ دے دیا

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کپتان بابر اعظم کو قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے بعد جاوید آفریدی نے بابر اعظم کیلئے تحفے کا اعلان کیا۔جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس ماڈل کی گاڑی کو پہلی بار بابر اعظم چلائیں گے جو پاکستان میں تیار کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے تیرہویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ کے نقصان پر 201 رن بنائے تھے۔ بابر اعظم 111 رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں