رمیز راجا

بابر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو،رمیز راجا

حیدر آباد (عکس آن لائن)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کپتان بابر اعظم کو پاکستان میں اتنی اہمیت ملنے کی وجہ ان کی کم عمری میں کامیاب کپتانی کو قرار دے دیا۔بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں میزبان نے رمیز راجا سے سوال کیا کہ آپ کو بابر اتنے پسند ہیں کہ آپ نے انہیں شادی کرنے کا کہہ دیا؟ اس پر رمیز راجا نے بتایا کہ میں نے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا کیوں کہ میں ان کی اتنی تعریفیں کررہا تھا۔

رمیز راجا نے کپتان کو سراہتے ہوئے کہا کہ بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے، ان کا شمار دنیا کے نامی گرامی بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔سابق چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹسمین پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ بیٹرز پروڈیوس کرنے میں پاکستان کوئی بہت اچھی تاریخ نہیں رکھتا اگرچہ بھارت یہ تاریخ رکھتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی کسی نئے بلے باز کو دیکھ کر زیادہ پرجوش نہیں ہوتے۔

رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، بابر نے ٹیم کے اتار چڑھا کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے، 28 سال کی عمر میں بابر نے اتنی کامیابی حاصل کرلی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے کڑا مقابلہ کرسکتا ہے اس کا زیادہ تر کریڈٹ بابر اعظم کو ہی جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں