بابر اعظم

بابر اعظم کی گزشتہ سات ٹیسٹ اننگز میں 614 رنز اور 4 سنچریاں

راولپنڈی (عکس آن لائن) قومی ٹیم کے سٹار بلے باز بابر اعظم کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ گزشتہ 7 ٹیسٹ اننگز میں 122.8 کی اوسط سے 614 رنز بنا چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 143 رنز بنائے، یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز ہے، وہ مسلسل تین ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پاکستان کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں،

25 سالہ بلے باز نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں (ناٹ آؤٹ) 100 رنز بنا ئے تھے، اسی طرح آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 104 اور دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 97 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں