بابر اعظم

بابر اعظم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری ، جشن منانے کی ویڈیو ائرل

جوہانسبرگ (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے جنوبی افریقا کیخلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے سنچری اسکور کرنے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ،سنچری اسکور کرنے کے بعد وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے اور شیر کی طرح دہاڑے، ان کا یہ انداز شائقین کرکٹ کو خوب بھایا۔بابر اعظم کا ساتھ دینے والے محمد رضوان نے پھر خوشی خوشی کپتان کو گلے لگایا، کرکٹر بابر اعظم نے سجدہ کیا اور پھر ہیلمٹ پر بنے قومی پرچم کو چوما۔دوسری جانب محمد رضوان نے اپنی میڈیا ٹاک میں کہا کہ بابراعظم کی سنچری پر انہیں اتنی ہی خوشی ہوئی جیسی اپنی سنچری پر ہوئی تھی،

انہوں نے کہا کہ سنچری بابر اعظم کی ہوئی تھی لیکن میں نے ہیلمٹ اْتارا اور انہیں مبارکباد دینے پہنچا۔دوسری جانب بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز کھیلے گئے شاٹس اور سنچری بنانے کے بعد کے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ سب آپ کے اعتماد اور بھروسے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔واضح رہے کہ بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تھا۔ میچ میں 122 رنز صرف 59 گیندوں پر بنائے، اس دوران انہوں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں