رکی پونٹنگ

بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز بن سکتا ہے،رکی پونٹنگ

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم دنیا کا بہترین بلے باز بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2015 میں انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کرنے والے بابراعظم نے بہت ہی کم عرصے میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور اپنی مستقل مزاجی کی وجہ سے انہیں پاکستان کا مسٹر کنسسٹنٹ بھی کہا جانے لگا ہے۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز بابراعظم ون ڈے میں 13 اور ٹیسٹ کرکٹ میں دو سنچریاں اسکور کر چکے ہیں اور محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی اوسط 50 سے زائد ہے۔دنیا کے دیگر کھلاڑیوں کی طرح سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ بھی بابر اعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔اپنے دور کے اسٹائلش بلے باز رکی پونٹنگ نے سوشل میڈیا پر سوال جواب سیشن کے دوران ایک مداح کو جواب دیا کہ بابر اعظم کی پرفارمنس انہتائی متاثر کن رہی ہے، اس کی کلاس بہت زبردست ہے اور وہ دنیا کا بہترین بیٹسمین بن سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں