کراچی (عکس آن لائن)بابراعظم پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اسٹار بیٹسمین ٹاس کے ساتھ تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے قائد ہیں۔بابراعظم دورہ نیوزی لینڈ میں فٹنس مسائل کے باعث قومی ٹیم کی قیادت نہ کرسکے۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ میں بطورکپتان ڈیبیوکریں گے اور تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان ٹیم کے باگ ڈور سنبھال لیں گے۔ بابراعظم تین ون ڈے اور گیارہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔اسٹار بیٹسمین نے تینتالیس ٹیسٹ میں دوہزار پینتالیس رنز پینتالیس کی اوسط سے بنائے۔ پانچ سنچریز اور پندرہ ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین اسکور ایک سو تینتالیس رنز ہے۔وکٹ کیپر بیٹسمین کونٹن ڈی کوک جنوبی افریقہ کے کپتان ہیں۔ انہوں نے ہوم گرانڈ پر سری لنکا کے خلاف بطورکپتان کیریئرکاآغاز کیا اور دونوں ٹیسٹ جیتے۔ ڈی کوک نے اننچاس ٹیسٹ میں دو ہزار نو سو باسٹھ رنز اڑتیس کی اوسط بنائے۔ جس میں پانچ سنچریز اور اکیس ففٹیز شامل ہیں۔ بہترین اسکور ایک سو انتیس رنز ہے۔ بطوروکٹ کیپر انہوں نے دوسوتین کیچز اور گیارہ اسٹمپ سمیت دوسوچودہ شکارکیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سائفر کیس،عمران خان اور شاہ محمود کی سزا کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر
- حکومت ڈیجیٹل میڈیا اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے یکطرفہ قانون سازی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، وزیر اطلاعات
- بشکیک میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلاول بھٹو
- پاکستانی طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے کرغز حکام سے رابطہ کیا گیا ہے،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
- سولہ ماہ کی حکومت میں متنجن بناہوا تھا،اب شہبازشریف کی قیادت میں اچھے فیصلے ہورہے ہیں’ رانا تنویر