بابراعظم

بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں جمالیں

لاہور(عکس آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی20 اور ون ڈے انٹرنیشنل ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح بنانے پر نظریں جمالیں ۔ غیر ملکی میڈیا دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ اکتوبر میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ اور اگلے سال بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے عالمی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی نہ دلواسکا تو اس فارم کا کوئی فائدہ نہیں۔27 سالہ پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہو رہا ہوں تاہم اس فارم کے ساتھ میرا بنیادی ہدف اگلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کے لیے دو ورلڈکپ جیتنا ہے اور اگر ایسا ہوتا ہے تو میں محسوس کروں گا کہ میرے رنز سونے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت کپتان میں چیلنج لینا چاہتا ہوں کیونکہ کپتان کو ٹیم فالو کرتی ہے، اگر میں رنز بنا رہا ہوں تو دوسرے بلے باز اس کی پیروی کریں گے۔قبل ازیں سال 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابراعظم نے سینچری اسکور کی تھی تاہم قومی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔واضح رہے کہ بابراعظم نے 2010 اور 2012 کے انڈرـ19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں