امام الحق

بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

اسلام آباد (عکس آن لائن) بائیں ہاتھ کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کا امام الحق کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ،امام الحق اتوار کی شام ساڑھے چھ بجے آکلینڈ سے لاہور روانہ ہوجائیں گے، ٹریننگ کے دوران امام الحق کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگی تھی،بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری کر دی گئی ،میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے،بابر اعظم نے ہارڈ بال سے ناکنگ کا آغاز بھی کردیا ہے،بابر اعظم کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سے قبل کیا جائے گا،بابر اعظم کو ٹریننگ کے دوران دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگ گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں