ثناء نواز

بائیک شوقیہ چلاتی ہوں، چالان کبھی نہیں ہوا ،کئی بار بائیک سے گر چکی ہوں، ثناء نواز

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ ثناء نواز نے کہا ہے کہ بائیک شوقیہ چلاتی ہوں، چالان کبھی نہیں ہوا لیکن کئی بار بائیک سے گر چکی ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء نواز نے کہا کہ میں ہر وقت بائیک نہیں چلاتی بلکہ شوقیہ چلاتی ہوں، میرا چالان کبھی نہیں ہوا لیکن کئی بار بائیک سے گر چکی ہیں۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرے پاس ہارلے ڈیوڈسن فیٹ بوب ہے جو بہت وزنی ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ کافی مہنگی ہوتی ہے، میرے پاس جو بائیک ہے اس کی قیمت 50 لاکھ روپے ہے لیکن ہارلے ڈیوڈسن کی 75 لاکھ تک کی بھی بائیکس ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایک دفعہ ڈیفنس فیز 8 میں بائیک چلا رہی تھی کہ اس دوران 2 کتے میرے پیچھے لگ گئے اور میں کھائی میں گرنے سے بال بال بچی۔

ثنا نواز نے کہا کہ میں بائیک چلاتی ہوں تو اکثر میری گاڑی میرے پیچھے ہوتی ہے کیونکہ لڑکے پیچھے لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا میں اکثر سوچتی ہوں کہ جب میرے پیچھے لڑکے لگ سکتے ہیں تو عام لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہو گا، جو لڑکیاں روزانہ باہر نکل کر سفر کرتی ہیں ان کے لیے کتنا مشکل ہوتا ہو گا، بائیک ایک بہت آسان اور سستی سواری ہے ،اسے چلانا آسان ہے لیکن پاکستان میں اسے لڑکیوں کیلئے مشکل بنا دیا گیا ہے جبکہ دیگر ممالک میں ایسا نہیں ہوتا وہاں خواتین بغیر فکر کیے بائیک پر سفر کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں