غزہ کے واقعات

بائیڈن یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر ہیں،کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے، وائٹ ہاوس

واشنگٹن (عکس آن لائن) وائٹ ہاوس نے اسرائیل پر حماس کے راکٹ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر بائیڈن کو یروشلم اور غزہ کے واقعات سے باخبر رکھا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاوس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا اسرائیل اور فلسطینی رہنماوں سےرابطہ قائم ہے، کوشش ہے صورتحال مزید نہ بگڑے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں طرف سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے اور امریکا دونوں اطراف سے تشدد اور شدت پسندی کے خلاف کھڑا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرتا ہے۔اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کا صرف دو ریاستی حل ہی بہترین ہے، دو ریاستی حل ہی خطے میں امن لا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں