جان کربی

بائیڈن نے یاہو کو اسرائیلی وفد کو معاہدے تک پہنچنے کا اختیار دینے کا کہا ہے، جان کربی

واشنگٹن(عکس آن لائن)وائٹ ہاس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی وفد کو معاہدے تک پہنچنے کا اختیار دیں۔

جان کربی نے عرب ٹی وی کے نامہ نگار سے گفتگو میں مزید کہا کہ وائٹ ہائوس کئی مہینوں سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ معاہدے کو مکمل کرنے میں وائٹ ہاس کی جانب سے کوئی غفلت یا ناکامی نہیں ہوئی۔

ترجمان نے زور دے کر کہا ان کا ملک یرغمالیوں کو آزاد کرانے تک پیچھے نہیں ہٹے گا۔ایک متعلقہ سیاق و سباق میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ غزہ میں مزید انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے اسرائیل کی حالیہ کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا زمین پر کامیابی کا اندازہ غزہ کی بہتر صورتحال کے نتائج سے لگایا جائے گا۔

ورلڈ سینٹرل کچن کے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے میں سات امدادی کارکنوں کے مارے جانے کے حوالے سے بلنکن نے کہا ہم احتساب کو دیکھنے کے منتظر ہیں۔ اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے تحفظ کے لیے کوششوں کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں