بائیڈن

بائیڈن انتظامیہ کا بارڈر وال فنڈز کو فوجی منصوبوں پر خرچ کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بارڈر وال کے لئے مختص کردہ 2.2 بلین ڈالر کو فوجی منصوبوں پر خر چ کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز امریکی محکمہ دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بارڈر وال کے لئے مختص کردہ 2.2 بلین ڈالر کا فنڈ 11 ریاستوں ، 3 علاقوں اور 16 ممالک میں 66 منصوبوں کی پر خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ان منصوبوں میں الاسکا کے فورٹ گیلی میں میزائل فیلڈ توسیع کے لئے 10 ملین ڈالر ،شمالی کیرولائنا میں دوسرے ریڈیو بٹالین کمپلیکس کے لئے 25 ملین سے زیادہ،جرمنی میں امریکی فوجی بچوں کے لئے اسپنگ ڈاہلیم ایلیمنٹری اسکول کے لئے79 ملی،

فلوریڈا میں ٹنڈل ایئر فورس بیس میں فائر کریش ریسکیو اسٹیشن کے لیے 25 ملین سے زیادہ،انڈیانا میں ایک چھوٹی اسلحہ رینج جو نشانہ بازی کی تربیت کے ذریعہ ایئر گارڈ یونٹ کی تیاری بڑھانے کے لئے درکار ہے سمیت متعدد فوجی منصوبے شامل ہیں ۔واضح رہے کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے جنوری میں سرحدی دیوار کی تعمیر کو روکنے کے لئے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے اس فنڈ کو دوبارہ تقسیم کرنے کا حکم دیا تھا گزشتہ روز کی کاروائی اس ایگزیکٹو آرڈر کا ایک حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں