اے سی وزیرآباد

اے سی وزیرآباد کا گرلز ڈگری کالج ،پوسٹ گریجو یٹ کالج بوائزکا دورہ،ٹریفک کے نظام کاجائزہ لیا

وزیرآباد (نمائندہ خصوصی) گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان ڈگری کالج روڈ بے ہنگم اورہیوی لوڈرز ٹریفک کے ابتر نظام کو بہتر بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد وقار حسین نے چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ملک شکیل احمد کے ہمراہ کالج روڈ کا دورہ کیا اوت ٹریفک کے نظام کاجائزہ لیا ۔

اے سی وزیرآباد کو بتایا گیا کہ کالج روڈ پر گرلز ڈگری کالج ،پوسٹ گریجو یٹ کالج بوائز،دو گورنمنٹ ہائی سکولز بوائز اور تقریباً15کے قریب پرائیویٹ تعلیمی ادارے واقع ہیں جس پر روزانہ سینکڑوں طلباءوطالبات زیر تعلیم ہیں اور چھٹی کے بعد کالج روڈ پر رش کی وجہ سے گزرنا محال ہوجاتا ہے لیکن بیوی لوڈرزٹریفک ،ڈمپرز ،مٹی اور ریت کی ٹرالیاں سارا دن تیز رفتار ی کے ساتھ وہاں سے گزرتی ہیں جسکی وجہ سے جہاں چھوٹی پلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی ہیں وہاں پر ایک انتہائی خوبصورت دیدہزیب جامع مسجد ککے زائیاں کی عمارت پر نقصان پہنچنے کا احتمال رہتا ہے جبکہ اس سلسلہ میں گزشتہ دنوں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان کی جانب سے وزیرآباد میں لگائی گئی کھلی کچہری کے موقع پر چیئرمین پرائیویٹ سکولز ملک شکیل احمد نے بھاری بھرکم ٹریفک کے گزرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا تھا جس پر کمشنر گوجرانوالہ نے اے سی وزیرآباد وقار حسین کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مذکورہ کالج روڈ کا معائنہ کرکے ٹریفک کی صورتحال کے نظام کو بہتر بنانے پر تجاویز بتائیں تاکہ سکو وکالجز کے ننھے منھے طلباءوطالبات حادثات سے بھی محفوظ رکھیں اور علاقہ کے عوام بھی سکون واطمینان سے اپنی زندگیاں بسر کرسکیں ۔

عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں کے علاوہ کالج روڈ پررہنے والے باسیوں نے مطالبہ کیا کہ کالج روڈ سے بھاری اور ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کرکے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں