اے بی ڈویلیئرز

اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دینے لگی

کیپ ٹاؤن (عکس آن لائن) کورونا وائرس کے باعث جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ٹی 20 میں واپسی کا عندیہ دیا تھا ۔

جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ مارک باوچر اپنے پرانے ساتھی کھلاڑی اے بی ڈویلئیرز کی ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں واپسی کے خواہشمند ہیں ۔مارک باوچر آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں انہیں کھلانا چاہتے ہیں تاہم کورونا وائرس کے باعث میگا ایونٹ خدشات کا شکار ہے اس لئے اے بی ڈویلئیرز کی واپسی کا امکان ختم ہو سکتا ہے ۔ اکتوبر،نومبر میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اگر اگلے برس تک ملتوی ہوجاتا ہے تو صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔

36 سالہ اے بی ڈویلیئرز کا کہنا ہے کہ اس وقت تو میں خود کو دستیاب کرنے کی پوزیشن میں ہوں، آئندہ کا کچھ نہیں کہہ سکتا، میں سو فیصد فٹ ہونے کی صورت میں ہی ٹیم کے لیے دستیابی ظاہر کروں گا۔ اے بی ڈویلیئرز نے گذشتہ سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی بھی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں