وزیراطلاعات

اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے، وزیراطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اے ایس آئی محمد بخش بریرو اور ان کی صاحبزادی کو قوم کا سلام ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ بریرو وہ قابل فخر والد ہیں جنہوں نے فرض کی ادائیگی میں اپنی صاحبزادی کی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آپ پوری پولیس فورس کی شان ہیں،آپ کا طرزِ عمل معاشرے کیلئے روشن پیغام اور امید کی کرن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں