رزاق داؤد

ای کامرس کے فروغ کیلئے عالمی تجارتی تنظیم کے معاہدوں میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں، رزاق داؤد

اسلام آباد (عکس آن لائن)مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں ڈیجیٹلائزیشن اور ای کامرس کے فروغ کیلئے عالمی تجارتی تنظیم کے معاہدوں میں شامل ہونے کا سوچ رہے ہیں، ملک میں ای کامرس کومرحلہ وارمتعارف کروانے کیلئے لائحہ عمل ایک ماہ میں تیار کرلیا جائیگا ۔

اسلام اباد میں قومی ای کامرس پالیسی کے اطلاق کیلئے ماہرین کیساتھ دوروزہ مشاورت مکمل ہونے کے بعد میڈیا کو مشیرتجارت نے بتایا کہ کانفرنس میں نوسفارشات دی گئی ہیں جن کا مرحلہ وار ملک میں اطلاق کیا جائیگا۔مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ای کامرس سے ملک میں روزگاراورکاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ملک میں ای پیمنٹ کا نظام جلد فعال کیا جائیگا۔یوٹیلیٹی سٹورمیں کرپشن پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں مشیرتجارت کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مکمل معلومات نہیں اس لیے وہ جواب نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں برآمدات میں ساڑھے تین فیصد اضافہ ہوا،

انہوں نے کہاکہ بھارت اور چین سمیت ہمسایہ ملکوں کی برآمدات میں کمی آئی ہے، عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، پاکستانی سروسز کی برآمدات 5 ارب ڈالر ہیں۔مشیر تجارت نے کہاکہ اس میں آئی ٹی سیکٹر کا حصہ زیادہ ہے، مقامی فری لانس مارکیٹ میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، ای کامرس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے سفارشات تیار کر لی گئی ہیں۔مشیر تجارت نے کہاکہ عالمی تجارتی تنظیم کے ساتھ بھی رجسٹریشن کرانا ہوگی، ٹیکنالوجی، ریگولیٹری فریم ورک اور لاجسٹک سے متعلق سفارشات تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں