سینٹ

ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے،معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں۔آئی ایم ایف قرضے پر اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے عوام پر اربوں روپے کے ٹیکس لگائے گئے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ناقابل قبول شرائط تسلیم کئے، ایک ارب ڈالر قرضہ ملنے پر جشن نہیں افسوس کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوںنے کہاکہ معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں۔ انہوںنے کہاکہ انہوں نے صرف 3 سال میں قرضوں میں 60 فیصد اضافہ کیا، موجودہ حکومت نے 20.7 کھرب روپے کے قرضے لئے ہیں جو کسی بھی حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ لیا گیا قرضہ ہے۔

شیری رحمن نے کہاکہ مجموعی قرضہ 50 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا ہے، قرض پر چلنے والی حکومت ہر روز 17 ارب روپے سے زائد قرضہ لے رہی ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ جو جماعت آئی ایم ایف نا جانے کی سیاست کرتی رہی آج اس کے وزراء قرض کی قسط ملنے پر خوشی کا اظہار کر رہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کشکول توڑ دینگے، اب ہر حکومتی نمائندے کے ہاتھ میں کشکول ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک ارب ڈالر کی قسط کے لئے انہوں نے منی بجٹ بلڈوز کر کے عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا۔انہوںنے کہاکہ معیشت میں استحکام آئی ایم ایف کے قرضے سے نہیں معاشی پالیسی سے آتا ہے جو اس اس حکومت کے پاس نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں