پی ایس ایل

ایچ بی ایل پی ایس ایل 2024 کے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے،پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 8 فروری سے24 مارچ تک منعقد ہوگا۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی.

جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی۔ ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا فائنل دس دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں