کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوگی

ابو ظہبی (عکس آن لائن)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ چھ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں آمنے سامنے ہونگی ۔ تفصیلات کے مطابق آج لیگ کا مجموعی طور پر 18 واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جانے والا یہ میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان کریں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کمان سرفراز احمد سنبھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں