اسد قیصر

ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے، اسد قیصر

اسلام آباد (عکس آن لائن)رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ پارلیمان مجلس شوری بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس نے قومی اسمبلی کا رکن بننا ہے اس کو چاہیے کہ الیکشن کمیشن کو پیسے دے، منت سماجت کرے۔انہوںنے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کاحق ہے لیکن یہ منتخب ایوان نہیں ہے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ ہم ایوان میں بھرپور مزاحمت کریں گے، ہم ملک کو قائداعظم کا ملک بنائیں گے، ہم ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے، وہ دن قریب ہے جب خلق خدا طاقت میں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم مزاحمت کے لیے خود کو تیار کر رہے ہیں، ایوان میں مینڈیٹ چور بیٹھے ہیں، ہم انہیں نہیں مانتے ہیں۔

قبل ازیں بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح آج قومی اسمبلی میں بل پیش ہوئے ہیں، یہ غیر آئینی ہے۔انہوںنے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے، آج پہلا دن ہے کہ حکومت نے رولز کی خلاف ورزی کرکے قانون سازی کی ابتدا کی ہے، یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔

بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ ہم آج کی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دینا چا رہے ہیں، آج انہوں نے آرڈیننس پاس کیے ہیں، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھڑا گھونپ رہی ہے، کیا ترامیم کرنے جا رہے ہیں کسی کو کوئی پتا نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ وزیر قانون نے کہا کہ آئی ایم ایف آیا ہوا ہے یہ اس کے لیے ہے مگر کرمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے؟ ،میں نے قانون کی شک میں نے ایوان میں پڑھ کر سنائی۔عمر ایواب نے بتایا کہ پاکستان شپنگ کارپورشن میں ترمیم کے باعث یہ اپنی مرضی کے ٹھیکیدار کو ٹھیکہ دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں