صدر مسلم لیگ نون پنجاب

این آر او مانگا نہ آئندہ ما نگیں گے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا ، صدر مسلم لیگ نون پنجاب

فیصل آباد(عکس آن لائن)صدر مسلم لیگ نون پنجاب رانا ثنا للہ خان نے کہا ہے کہ عمران خاں انتقا می سیاست کر رہے ہیں مختلف اداروں کے سربرا ہوں کو بلا واکر اپوزیشن کے خلاف بے بنیاد مقدمات بنوا رہا ہے عمران خان کی تقریر وزیر اعظم کی تقریر نہیں تھی این آر او مانگا نہ آئندہ ما نگیں گے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گیا

قوم ملک بچا نے کے لیے سڑکوں پر آئے گی جھوٹ یو ٹرن لینے کا ماسٹر 2سالوں میں قوم کو کچھ نہیں دے سکا میڈ سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ عمران نے سب سے زیادہ ووٹ کس طرح لیے سن جا نتے ہیں ان کی پارٹی کے ٹکٹ کس کس نے تقسیم کیے پھر الیکشن نتا ئج کو کس طرح تبدیل کیا گیا قوم جان چکی

انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنا جھوٹ بولتا ہے اب اس کے اپنے کارکنوں کو بھی اپنے لیڈر کی کسی بات پر یقین نہیں کرتے کنٹینر پر عمران خان نے قوم سے کیے گئے وعدوں میں ایک بھی پور نہیں کیا قوم کو دھوکہ دینے والے کے خلاف قوم سڑکوں پر آئے گی

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے بعد عمران خان کی نیدیں حرام ہو چکی ہیں اب اس کے وزارا اور مبینہ مشیروںکو بتانا پڑتا ہے کہ ایسی با تیں نہ کر یں کیو نکہ اب آپ وزیر اعظم ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں