اینگرو کارپوریشن

اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 27.12 فیصد اضافہ

کراچی(عکس آن لائن) سال2019ء کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 27.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔سال 2019ء کیلئے کمپنی کا بعد از ٹیکس نفع30 ہزار288 ملین روپے تک بڑھ گیاجبکہ2018ء کے دوران کمپنی کی خالص آمدن23 ہزار632 ملین روپے رہی تھی۔

اینگرو کارپوریشن کے مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ سال کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں6 ہزار656 ملین روپے یعنی32فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں کمپنی کی فی حصص آمدن بھی28.69 روپے تک بڑھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں