دعا زہرا

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا

کراچی(نمائندہ عکس)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے دعا زہرا کو تحویل میں لے لیا، خصوصی ٹیم دعا زہرا کو لے کر لاہور سے کراچی پہنچ گئی۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق عمر کے تعین کیلئے دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کیے جائیں گے اور اس کے پیدائشی سرٹیفکیٹس اور دیگر دستاویزات بھی چیک کیے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق دعا زہرا کو میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کیا گیا جبکہ دعا کا شوہر ظہیر احمد اپنے طور پر کراچی پہنچ گیا،پولیس حکام نے ظہیر احمد کو میڈیکل بورڈ جانے کی اجازت نہیں دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں