مصطفی کمال

ایم کیو ایم کو جب اقتدار نہ ملا تو یہ پہلی فلائٹ سے بیرون ملک جائیں گے،مصطفی کمال

کراچی(عکس آن لائن ) پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو جب اقتدار نہ ملا تو یہ پہلی فلائٹ سے بیرون ملک جائیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو رہی ہوئی تو سب سے پہلے ایم کیو ایم چھلانگ لگائے گی۔سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیف جسٹس پاکستان تجاوزات کیخلاف آپریشن سے پہلے وزیراعلی سندھ کو بلائیں، شہریوں کو متبادل جگہ دینے کیلئے جگہ دی جائے کیونکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، الیکشن جیتنے کے بعد تمام پارٹیاں ٹوٹتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا سندھ میں روزانہ 150 کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ پہلا شخص انتقال کرچکا ہے۔مصطفی کمال کا کہنا تھا مہنگی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، ایم کیو ایم کا ہر منتخب نمائندہ کرپشن میں لگا ہوا ہے۔ ادھر کراچی کی احتساب عدالت میں ساحل سمندرکی اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ پر ریفرنس میں نامزد مصطفی کمال اور سابق ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائمخانی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں