فواد چودھری

ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی کم کرنے میں گھنانا کردار ادا کیا، فواد چودھری

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے عوام کی نمائندگی مزید کم کرنے میں گھنانا کردار ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ 95 فیصد مردم شماری مکمل ہونے کے بعد 45 ارب روپے لگ گئے، سندھ اور خصوصا کراچی کی آبادی میں نمایاں کمی دکھادی گئی ہے۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں کراچی دو قومی نشستوں سے محروم ہوسکتا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کا احتساب کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں