خواب چکنا چور

ایم اے ہسٹری80 % مارکس سے پاس کرنے والاپست قد محمد آصف مزدوری کرنے پر مجبور

ڈاہرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) تبدیلی سرکار کا ڈیڑھ کروڑ نوکریاں دینے کا خواب چکنا چور ہو گیا.

ڈاہرانوالہ کے نواحی چک 33/3آر کی اضافی بستی کا رہائشی پست قد کا حامل محمد آصف ولد علی احمد

جس نےا یم اے ہسٹری کا امتحان 80 % مارکس کے ساتھ انتہائی اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا.

لیکن نوکری نہ مل سکی.محمد آصف کی اعلی تعلیم کسی کام نہ آسکی اور وہ نوکری کی تلاش میں در بدر

کی ٹھوکریں کھانے کے بعد مایوسی کا شکار ہو کر اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے مرغی کے گوشت کے پھٹے

پر مزدوری کرنے پر مجبور ہے.محمد آصف کا کہنا ہے جہاں بھی کوئی نوکری آتی ہے میرا میرٹ پورا ہوتا ہے.

لیکن پست قد ہونے کی وجہ سے سیٹ کسی اور کو دے دی جاتی ہے یا جس کی سفارش اچھی ہو وہ لے جاتے

ہیں.میرے والدین نے مجھے یونیورسٹی تک پڑھایا لیکن اب والدین بوڑھے ہو چکے وہ میرے بچوں کا

خرچہ برداشت نہیں کر سکتے میں نے اپنے بچوں کو بھی پڑھانا ہے لیکن ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں.

میری وزیر اعظم عمرا ن خان اور وزیر اعلی پنجا ب عثما ن بزدار سے اپیل ہے کہ مجھے سرکاری

نوکری دی جائے تاکہ میں اپن اور اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکوں

اپنا تبصرہ بھیجیں