چیف الیکشن کمشنر

ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد(نمائندہ عکس)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ایم این اے دوبارہ قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتا ہے؟ نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے عمران خان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیس کی سماعت کی،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کو چارسدہ میں جلسہ میں شرکت نہ کرنے کی کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی گئی اور انہوں نے کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کیے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آئین میں کہاں لکھا ہے ایک شخص رکن قومی اسمبلی ہے اور پھر رکن قومی اسمبلی کا انتخاب کیسے لڑ سکتاہے، آپ کا موکل کہتا ہے ڈیڑھ سو استعفے آئے ہیں ؟
کہاں ہیں استعفے ؟

ڈیڑھ سو استعفے لے آئیں ابھی قبول کرتے ہیں،وکیل نے کہا کہ باقی استعفے سیکرٹری قومی اسمبلی کے پاس پڑے ہیں، الیکشن کمیشن کو نہیں بھیجے گئے،الیکشن کمیشن نے عمران خان انتخابی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں