ایمن سلیم

ایمن سلیم کا مایوں ہوگیا، تصاویر جاری

کرا چی(عکس آن لائن)حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوب رو اداکارہ ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک کے مایوں کی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ کے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی رسم مایوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ مایوں کی تقریب27دسمبر کو نکاح کی طرح کراچی میں ان کے ماموں کے گھر ہی منعقد کی گئی ہے۔

رسم مایوں کی مناسبت سے اداکارہ نے پیلے رنگ کے غرارے کے ساتھ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنا جبکہ ان کے دولہے میاں نے دلہنیا کی میچنگ کرتے ہوئے پیلے کرتے اور سفید پاجامہ زیب تن کیا۔مایوں کی تقریب میں سابق کرکٹر نے بھی اپنے داماد کے جیسا لباس پہنا جبکہ ان کی اہلیہ و دلہن کی والدہ نارنجی رنگ کے غرارے میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے 22دسمبر کو ہونے والے نکاح کے بعد سے ہی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پہلے 14دسمبر کو ہونے والی منگنی کی تصاویر سامنے آئیں تھیں جس میں اداکارہ نے بھارتی ڈیزائنر کا سرخ رنگ کا گاون پہنا تھا بعدازاں کراچی میں ہونے والی ان کی ڈھولکی کی بھی تصاویر سامنے آئیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں