اوگرا

ایل پی جی کے وافر ذخیرے کے باوجود قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، اوگرا

کراچی(عکس آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کا نوٹس لے لیا۔

ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق ملک میں ایل پی جی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس کے باوجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ غیرقانونی ذخیرہ اندوزی ہے۔ترجمان نے کہاکہ چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی رسائی مشکل بنا رہے ہیں اور اسٹاک روک کر زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کردیا۔انہوں نے کہاکہ مقامی حکومتیں اور صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی فراہمی کیلئے اقدامات کریں، اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیمیں پہلے ہی ملک میں مناسب سٹاک کی موجودگی اور مقررہ قیمتوں کے اطلاق کے لئے فیلڈ میں مصروف عمل ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں اس وقت ایل پی جی کی سرکاری قمیت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ صارفین سے 300 روپے فی کلو سے زائد غیر قانونی وصولی ہو رہی ہے، ذخیرہ اندوز فی سلینڈر پانچ سے سات سو روپے منافع کما رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں