ایل پی جی

ایل پی جی کی درآمدات میں جنوری کے دوران 14.04 فیصد کمی ہوئی، شماریات بیورو

اسلام آباد( عکس آن لائن ) جنوری2020 کے دوران لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمدات میں 14.04 فیصد کمی ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020 کے دوران ایل پی جی کی درآمدات 5.07 ارب روپے تک کم ہوگئیں جبکہ دسمبر 2019 کے دوران درآمدات کا حجم 5.9 ارب روپے رہا تھا۔

اس طرح دسمبر 2019 کے مقابلہ میں جنوری 2020 کے دوران ایل پی جی کی ملکی درآمدات میں 83 کروڑ روپے یعنی 14 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں