بیورو برائے شماریات

ایل این جی کی درآمدات میں رواں مالی سال کے دوران سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.466 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں7 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.585 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

نومبر میں ایل این جی کی درآمد پر 290 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبر میں ایل این جی کی درآمد پر 318 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ایل این جی کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ہوا۔ اکتوبر میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 278 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جو نومبر میں بڑھ کر 290 ملین ڈالر ہوگیا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں مجموعی طور پر 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں