شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کرپشن ریفرنس ، احتساب عدالت کا شاہد خاقان عباسی کے وکیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن) احتساب عدالت نے ایل این جی کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دور ان شاہد خاقان عباسی کے وکیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

منگل کو ایل این جی کرپشن ریفرنس پر سماعت جج اعظم خان نے کی ۔احتساب عدالت نے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر شاہد خاقان عباسی کی جلدی چھٹی بند کردی ۔ معاون وکیل نے کہاکہ عدالت شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دے۔ جج اعظم خان نے کہاکہ عدالت شاہد خاقان عباسی کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت نہیں دے گی۔ کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی کے وکیل نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کااظہار کیا ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ کسی دوسرے وکیل کو جرح دینے کیلئے اختیار دیدیں،پچھلی سماعت پر بھی بتایا تھا، اس طرح تو نہیں چلے گا۔جج اعظم خان نے کہاکہ اگر ایسے کرینگے تو پھر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کروں گا۔

جج اعظم خان نے شاہد خاقان عباسی سے استفسار کیاکہ آپ ایسے نہ کیا کریں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ میں بیرسٹر ظفر اللہ سے فون کرکے معلوم کرتا ہوں۔ معاون وکیل نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ کا کورونا ٹیسٹ ابھی تک منفی نہیں آیا۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ اگر آپکے وکیل نہیں آ سکتے تو کسی دوسرے کی خدمات لے لیں۔ جج اعظم خان نے کہاکہ قانون سب کو معلوم ہے ملزم کا عدالت میں ہونا ضروری ہے۔

جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ یہ غلط بات آپ اب کہہ رہے ہیں بات کر کے بتاؤں گا۔دور ان سماعت عدالت نے شاہد خاقان کی واپس جانے کی استدعا بھی مسترد کر دی ۔ جج نے کہاکہ آپ کے وکیل بھی موجود نہیں تو آپ کی موجودگی میں بیان قلمبند ہو گا،آپ بیرسٹر صاحب سے کہیں وہ یہاں کوئی نمائندہ مقرر کریں۔ جج نے کہاکہ یہاں وہ کسی وکیل کو نامزد کریں گے تب ہی آپ کو جانے دیں گے اس دور ان وقفہ کر دیا گیا وقفے کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دیدی ۔ملزم سعید احمد کے وکیل نے نیب کے دوسرے گواہ عبدالرشید جوکھیو پر جرح کی ۔

وکیل منور اقبال دگل نے کہاکہ بیرسٹر ظفر اللہ تین چار روز میں تندرست ہو جائیں گے۔ منور اقبال دگل نے کہاکہ عدالت سے استدعا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو جانے کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے نیب کے گواہ عبدالرشید جوکھیو کوبدھ کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں