ایف بی آر کے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کی فہرست طلب

لاہور(عکس آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کے بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران اور ملازمین کی فہرست طلب کر لی گئی۔چیف کمشنر سی ٹی او نے چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس سے فہرست طلب کی ہے ۔ افسران و اہلکاروں کے نام 5مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔گریڈ ایک تا 16کے ملازمین کی کارکردگی کی بنیاد پر رپورٹ تیار کی جائے گی،گریڈ 17تا20کے افسروں کی کارکردگی کی رپورٹس چیف کمشنرز تیار کریں گے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو ایوارڈ زدئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں