ایف آئی اے کے خط رائیگاں ہی جائیں گے، حریم شاہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کا اپنے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے لکھے گئے خط پر رد عمل سامنے آگیا۔انسٹاگرام پر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اْن سے ایف آئی اے کی جانب سے اْنہیں لکھے گئے خط کے بارے میں پوچھا جارہا ہے۔اس بارے میں حریم شاہ نے کہا کہ ‘مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ایف اذئی اے نے میرے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے حوالے سے خط لکھا ہے’۔

حریم شاہ نے کہا کہ ‘ایف آئی اے کے خط کے بعد میڈیا میں کافی شور شرابا ہورہا ہے کہ اب حریم شاہ پھنس گئی ہیں اور میرا میڈیا ٹرائیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔’اْنہوں نے کہا کہ ‘ایف آئی اے مجھے ایک نہیں بلکہ 4 خط لکھے لیکن اْن کے تمام خط رائیگاں ہی جائیں گے۔’حریم شاہ نے کہا کہ ‘جس نے بڑی محنت سے لفظوں کا چْناؤ کرکے یہ خط لکھا ہے اْس کی محنت رائیگاں نہیں جانی چاہیے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں