ایف آئی اے

ایف آئی اے کا وزیراعظم اوردیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ عکس)ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور دیگر کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی پراسیکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔اسپیشل جج سنٹرل لاہور اعجاز حسن اعوان نے ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔

جج اعجاز حسن اعوان نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی۔ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا۔

اسپیشل پراسیکیوٹرسکندر ذوالقرنین سلیم کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلی بننے کے باعث پراسیکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی۔عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں