ایشیا کپ

ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان

لاہور (عکس آن لائن) ایشیا کپ کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا،ٹرائلز میں 24 کھلاڑیوں نے شرکت کی،بعد ازاں پرفارمنس کی بنیاد پر 20 کھلاڑیوں کو پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی نے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کا اعلان کیا،مذکورہ کھلاڑیوں میں گول کیپرز اکمل حسین،عبداللہ اشتیاق خان،ڈیفنڈرز مبشر علی،عماد شکیل بٹ،حماد الدین انجم،محمد عبداللہ،رضوان علی،مڈ فیلڈرز عمر بھٹہ، علی شان،معین شکیل،عبدالحنان،جنید منظور،غضنفر علی، اٹیکرز ابوبکر محمود،اعجاز احمد،رانا عبدالوحید،محمد سلمان رزاق،رومان،افراز،عبدالحنان شاہد شامل ہیں۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر ,پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ،چیئرمین سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر ،ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن خالد محمود،اولمپیئن ناصر علی ،اولمپیئن وسیم فیروز،ٹیم منیجر اولمپین خواجہ جنید ،سیگفرائیڈ ایکمین ہیڈ کوچ،ڈینیئل بیری فزیکل انسٹرکٹر،اجمل خان لودھی،اولمپیئن وسیم احمد ،اولیمپیئن سمیر حسین اسسٹنٹ کوچز،عمران شاہ اور عمران بٹ گول کیپنگ کوچ کے علاوہ ندیم لودھی ویڈیو انالسٹ جبکہ عدیل اختر اور محمد اسلم فزیو تھراپسٹ بھی موجود تھے۔دورہ ایشیاء ہاکی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ جبکہ نائب کپتان علی شان ہونگے قومی ٹیم 19 مئی کو انڈونیشیاء کے شہر جکارتہ کیلئے روانہ ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں