رمیز راجا

ایشیاکپ،کھلاڑی سوشل میڈیا، ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں،رمیز راجا کا مشورہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلئیرز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں، وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست پر مایوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایسی شکست کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بابراعظم کو متحد کرسکتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی بالنگ بھی حارث رف اور نسیم شاہ کی انجریز کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے تاہم ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست بھلا کر میدان میں اترنا ہوگا۔

رمیز راجا نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو اداسی کے درمیان چاندی کو دیکھنا ہوگا انہیں دماغ میں بٹھانا ہوگا کہ دفاعی چیمپئین کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں