ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ

ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ ہمراہ پولیس ٹیم نے سفا ک قاتل گرفتار کر لیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسرگوہر مشتاق بھٹہ کے احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائن ڈویژن عثمان طارق کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ محمد اصغر و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم نے مورخہ 15.05.20کو سفاکی سے قتل ہونے والے مسمی محمد کاشف کے ملزم تنویر مسیح سکنہ اکبریاں بوتالہ شرم سنگھ کو پیشہ وارانہ مہارت، نہایت بہادری اورجانفشانی سے چار گھنٹے کے اندراندر گرفتار کر کے اُس کی نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی ،موٹرسائیکل ،آلہ قتل اور مقتول سے چھینی گئی رقم بھی برآمد کر لی۔

ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کر لیا۔قتل کی واردات ٹریس ہونے پر اہل خانہ و علاقہ نے ضلعی پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر گوہر مشتاق بھٹہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔

مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پراُنہوں نے ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرانوالہ سب انسپکٹر محمد اصغر اور ان کی پولیس ٹیم شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں